Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

چوہدری شجاعت اور بیٹوں کی اڈیالہ جیل میں پرویز الٰہی سے طویل ملاقات

Published

on

چوہدری شجاعت حسین اور ان کے بیٹوں نے اڈیالہ جیل میں چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین کے علاوہ چوہدری وجاہت، چوہدری سالک، منتہا اشرف شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملک کی سیاسی مجموعی صورتحال اور خاندانی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔ چوہدری خاندان کے ممبران اڈیالہ جیل سے واپسی پر میڈیا ٹاک کئے بغیر واپس روانہ ہوگئے۔

چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے سربارہ اور پرویز الٰہی پی ٹی آئی کے صدر ہیں اس لیے یہ ملاقات ذاتی حوالوں کے علاوہ سیاسی اعتبار سے بھی اہم تھی، چوہدری فیملی جب ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہہنچی تو شیرافضل مروت اور دیگر پی ٹی آئی رہنما عرمران خان سے ملاقات کے بعد جیل کے گیٹ سے باہر نکل رہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کے درمیان 2 گھنٹے 40 منٹ ملاقات جاری رہی۔ ملاقات میں پرویز الٰہی کی صحت اور جیل میں فراہم کردہ سہولیات پر بھی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق پرویز الہی اور چوہدری شجاعت حسین کی۔ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین