تازہ ترین
چیمہ، چٹھہ اور باجوہ: ریحام خان نے نئی فلم بنانے کا اعلان کردیا
بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ، صحافی و میزبان ریحام خان نے ایک بار پھر سلور اسکرین کا رخ کر لیا۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں اپنی نئی فلم ’چیمہ، چٹھہ اور باجوہ‘ کا اعلان کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی فلم ’چیمہ، چٹھہ اور باجوہ‘ ایک پنجابی لَو اسٹوری ہے جسے انہوں نے خود بہت پیار سے قلم بند کیا ہے۔
ریحام خان کے مطابق یہ فلم ان پنجابیوں کے بارے میں ہے جو بیرون ملک خاص طور سے کینیڈا، برطانیہ یا امریکا میں مقیم ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ابھی فلم کی کاسٹنگ جاری ہے، انہیں ’پرفیکٹ پاکستانی پنجابی ہیرو‘ کی تلاش ہے جس کی عمر تقریباً 26-27 سال ہو۔
انہوں نے عندیہ دیا کہ پہلی فلم کی طرح اس بار بھی نئے چہرے شوبز انڈسٹری میں متعارف کروائیں گی جبکہ فلم میں ماضی کے فنکار بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
یاد رہے کہ 2016 میں ریلیز ہونے والی کامیاب فلم ’جانان‘ کو ریحام خان نے پروڈیوس کیا تھا، جس میں ہانیہ عامر نے ڈیبیو کیا تھا جبکہ بلال اشرف کی بھی بطور ہیرو یہ پہلی فلم تھی جس میں بچوں کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی کو موضوع بنایا گیا تھا۔ جانان کی دیگر کاسٹ میں ارمینہ رانا خان،علی رحمٰن خان، مشی خان اور عجب گل وغیرہ شامل تھے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی