Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کسان کارڈ کی منظوری دے دی، چھوٹے کاشتکاروں کو قرضے ملیں گے

Published

on

وزیراعلیٰ پنجاب مریم  نواز نے نواز شریف کسان کارڈ کے اجرا کی منظوری دے دی ۔ کسان  کارڈ پر5لاکھ چھوٹے کاشتکاروں کوآسان شرائط پر قرضے دئیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم  نواز کی زیرصدارت زرعی  اصلاحات کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ  پنجاب نے  نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دی،کسان  کارڈ پر5لاکھ چھوٹے کاشتکاروں کوآسان شرائط پر قرضے دئیے جائیں گے۔

کاشتکاروں کو 30 ہزار روپے فی ایکڑ زرعی قرض دیا جائے گا،نوازشریف کسان کارڈ کے ذریعے مختلف اقسام کی سبسڈیز بھی دی جائیں گی۔

پنجاب بھر میں نجی شعبے کے اشتراک سے ماڈل ایگریکلچر سنٹرز بنانے کافیصلہ بھی کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پہلے فیز میں ہر ضلع میں ایک ماڈل ایگریکلچر سنٹر بنے گا۔

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں  ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا،کپاس ، گندم ، چاول  کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ سنٹر آف ایکسیلنس بنانے کی منظوری دی گئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین