Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

چین نے پنجاب یونیورسٹی آئی آر ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ کے لیے اسکالر شپ کااعلان کردیا

Published

on

چین کے قونصل جنرل لاہور ژاؤ شیرین نے جی سی یونیورسٹی لاہور کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی آر) کے طلباء کے لیے چینی قونصلیٹ کی جانب سے اسکالرشپ کا اعلان کر دیا۔

شعبہ آئی آر کے سالانہ عشائیہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ وزیر اعظم شہباز شریف جی سی یو کے سابق طالب علم ہیں۔ ہم چینی، حکومت اور عوام وزیر اعظم شہباز شریف کے لیے بہت زیادہ احترام رکھتے ہیں۔ عشائیہ میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر بھی موجود تھیں۔ قونصل جنرل نے پاکستان کے وزیر اعظم کے آئندہ دورہ چین کا ذکر کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ یہ دورہ عملی تعاون کو بڑھانے اور سی پیک منصوبوں کو اپ گریڈ کرنے کے لیے ایک اہم لمحہ ہوگا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے ایرانی صدر کے انتقال پر ایرانی قوم اور اور دیگر مشرقی اقوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے چینی قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین