Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

چین نے اپنے وزیر دفاع کو حراست میں لے لیا

Published

on

China’s Defence Minister Li Shangfu attends the 20th IISS Shangri-La Dialogue in Singapore

چینی وزیر دفاع لی شانگفو کئی ہفتوں سے منظر سے غائب ہیں اوران کے متعلق شکوک و شبہات جمعہ کے روز مزید گہرے ہو گئے، کیونکہ کچھ میڈیا میں کہا گیا ہے کہ ان سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ایک اعلیٰ امریکی سفارت کار نے سوال کیا کہ آیا انہیں زیر حراست رکھا گیا ہے یا گھر میں نظربند۔

 ذرائع کے مطابق، 65 سالہ لی نے حالیہ ہفتوں میں ویتنام اور سنگاپور کے دفاعی رہنماؤں سے طے شدہ ملاقاتیں نہیں کیں۔ انہیں آخری بار 29 اگست کو بیجنگ میں افریقی ممالک کے ساتھ ایک سیکورٹی فورم میں کلیدی خطاب کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

فنانشل ٹائمز نے جمعہ کو امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ امریکی حکومت کا خیال ہے کہ لی کو زیر تفتیش رکھا گیا ہے۔ وال سٹریٹ جرنل نے اطلاع رپورٹ کیا کہ انہیں گزشتہ ہفتے پوچھ گچھ کے لیے لے جایا گیا تھا اور ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

کسی بھی رپورٹ میں تحقیقات کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

چین کی وزارت دفاع نے فوری طور پر تبصرہ کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔ ٹوکیو میں امریکی سفارت خانے نے کہا کہ اس کے پاس فوری طور پر مزید بات کرنے کو نہیں ہے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا لی سے تفتیش جاری ہے، وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ وہ "متعلقہ معلومات سے آگاہ نہیں ہیں”۔

وزیر دفاع کے منظر سے گم ہونے سے پہلےحالیہ مہینوں میں پیپلز لبریشن آرمی کی ایلیٹ راکٹ فورس کی قیادت اچانک تبدیل کی گئی اور وزیر خارجہ چن گانگ کو بغیر وضاحت ہٹایا گیا۔

لی کی طرح، چن گانگ بھی چین کے پانچ ریاستی کونسلروں میں سے ایک ہیں، ایک کابینہ کا عہدہ جو ایک باقاعدہ وزیر سے بڑا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین