Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

سائفر کیس، عمران خان اور شاہ محمود کے خاندانوں کو مقدمہ کی سماعت دیکھنے کی اجازت

Published

on

سائفر کیس کی سماعت بنا کسی گواہ کا بیان ریکارڈ ہوئے 14 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔ عدالت نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے دونوں ملزمان کی فیملیز کے پانچ پانچ ممبران کو سماعت سننے کی اجازت جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ان کے بچوں کا ہفتہ میں ایک دن فون پر بات کرانے کا بھی حکم دیدیا۔

خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس کی سماعت ملزمان کے وکیل سلمان صفدر کے عدالت میں پیش نہ ہونے کے باعث 14 نومبر تک ملتوی کردی۔ آج کی سماعت کیلئے ایف آئی اے 3 گواہ بیان ریکارڈ کرانے کیلئے ہمراہ لائی تھی۔

ملزمان چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی بھی کمرہ عدالت موجود تھے۔ آج کی سماعت میں بڑا فیصلہ لیتے ہوئے عدالت نے دونوں ملزمان کی فیملیز کے پانچ پانچ ممبران کو سماعت سننے کی اجازت دیدی۔

شاہ محمود قریشی کی اہلیہ اور بیٹی نے آج پہلی بار جیل میں عدالت کی کاروائی کو براہ راست دیکھا جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ان کے بیٹوں سے ملاقات بابت عدالت نے سپرنٹینڈنٹ جیل کو بلا کر حکم جاری کیا کہ ہفتہ میں ایک دن چیئرمین پی ٹی آئی سے ان کے بچوں کی فون پر بات کرائی جائے۔

آئندہ سماعت پر استغاثہ کے مزید 3 گواہان کو بھی بیانات ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کرلیا گیا مجموعی طور پر 6 گواہان کے بیانات کو ریکارڈ کیا جائیگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین