ٹاپ سٹوریز
سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور
سپریم کورٹ نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی 10،10لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کےعوض ضمانت منظورکرلی۔
سپریم کورٹ میں سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی ،شاہ محمود کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، قائمقام چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
سپریم کورٹ نے سائفر کیس میں پاکسان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سابق چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف اپیل منظور کرتے ہوئے دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
جمعہ کے روز سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
دوران سماعت جسٹس منصور علی خان نے ریمارکس دیئے کہ اسد مجید کے بیان میں کہیں نہیں لکھا کہ کسی دوسرے ملک کو فائدہ پہنچا ہے،عدالت سائفر پبلک کرنے کو درست قرار نہیں دے رہی لیکن بات قانون کی ہے،سزائے موت کی دفعات عائد کرنے کی بنیاد کیا ہے وہ واضح کریں،ابھی تک کسی گواہ کے بیان سے ثابت نہیں ہو رہا کہ کسی غیر ملکی طاقت کو فائدہ ہوا ہے۔
جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ایک طرف آپ کہتے ہیں مقدمہ ان کیمرا چلے گا لیکن گواہان کے بیان پڑھنا شروع ہوگئے ہیں۔
پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ بھارت میں سائفر لہرانے پر بہت واویلا ہوا۔
اس پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کل بلوچ فیملیز کیساتھ جو ہوا اس پر کیا کچھ واویلا نہیں ہوا ہوگا؟۔
رضوان عباسی نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات متاثر ہونے سے دشمن کو فائدہ ہوگا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ پاک امریکہ تعلقات خراب ہونے سے کسی اور ملک کا فائدہ ہوا اسکی تفتیش کیسے ہوئی؟تعلقات خراب کرنے کا تو ایف آئی آر میں ذکر ہی نہیں۔
جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا وزرائے اعظم کو وقت سے پہلے باہر نکالنے سے ملک کی جگ ہنسائی نہیں ہوتی؟ کیا وزرائے اعظم کو وقت سے پہلے ہٹانے پر بھی آفیشل سیکریٹ ایکٹ لگے گا؟
جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ انڈیا میں ہماری جگ ہنسائی تو کسی بھی وجہ سے ہو سکتی ہے اس پر کیا کرینگے؟
ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے مؤقف پیش کیا کہ شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر نوٹس نہیں ہوا۔ جس پر قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیے کہ ابھی نوٹس کر دیتے ہیں آپ کو کیا جلدی ہے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے دونوں ملزمان کی 10،10 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کےعوض ضمانت منظور کی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی