Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سائفر کیس، عمران خان اور شاہ محمود کی درخواست ضمانت پر سماعت 7 ستمبر تک ملتوی

Published

on

سائفر گمشدگی کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو آج بھی ریلیف نہ مل سکا ۔ آفیشل سیکریٹ ایکٹ  عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین رخصت پرچلےگئے۔

پی ٹی آئی وکلا ڈیوٹی جج  کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالتی عملے نے بتایا کہ خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین 8 ستمبر تک چھٹی پر ہیں۔

 سائفر کیس میں عدالت نے آج فریقین سے دلائل طلب کر رکھے تھے ،سائفر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اٹک جیل میں قید ہیں۔

چیرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں  درخواست ضمانت پر سماعت ،پی ٹی آئی وکلاء جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں پیش ہوئے،

پی ٹی آئی کے وکلا نے عدالتی عملے سے درخواست کی کہ سایفرکیس کی سماعت جمعرات کو رکھ لیں، سائفرکیس درخواست ضمانت پر سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین