پاکستان
سائفر کیس: عمران خان قانون کے شکنجے میں پھنس گئے، الیکشن میں ان کا کوئی کردار نہیں ہوگا، فیصل واوڈا
تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اعظم خان کے بیان کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی قانونی شکنجے میں پھنس گئے، الیکشن میں پی ٹی آئی کا کوئی ٹکٹ ہولڈر ہوگا نہ ہی عمران خان کا کوئی کردار ہوگا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ اعظم خان بند کمرے میں موجود تھے جب سائفر پر بات ہورہی تھی،چیئرمین پی ٹی آئی نے بیانیہ بنایا کہ امریکا نے نکالا، چیئرمین پی ٹی آئی نے اقتدار کے لیے جو کیا وہ سب کے سامنے آگیا، کیمرے کے سامنے ہر بندہ آزاد ہوتا ہے،قمر باجوہ کو کہا توسیع دیتے ہیں پھر انہی کے خلاف بیانیہ بنایا،ذاتی مفادات کے لیے بات کرینگے تو مسائل پیدا ہونگے، میں جانتا تھا کہ وقت آئیگا تو اعظم خان اپنا دفاع کرینگے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ جب اقتدار کے لیے بات کرینگے تو تاش کے پتوں کی طرح بکھر جائینگے، دیکھنا یہ چاہیئے کہ ہم نے لانگ مارچ سے حاصل کیا کرنا تھا،چیئرمین پی ٹی آئی، پارٹی کا الیکشن میں کردار نہیں دیکھ رہا،انہوں نے جو کیا قانونی معاملات میں پھنسے رہیں گے،ان کے دائیں بائیں موجود لوگوں کی خواہش ہے وہ جیل جائیں، میٹنگ میں اسد عمر، شاہ محمود، شیریں مزاری، اعظم خان نظر آئے،میٹنگ میں ایک دو اور لوگ ہوسکتے ہیں اس سے زیادہ نہیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ میں جو باتیں سمجھا رہا تھا وہ سب ٹھیک ہوتی جارہی تھیں،چیئرمین پی ٹی آئی قانونی شکنجے میں پھنس گئے ہیں، الیکشن میں پی ٹی آئی کا کوئی ٹکٹ ہولڈر ہی نہیں ہوگا،مشورہ دینے والے اس شخص کو مزید نشے میں ڈال دیتے ہیں،اعظم خان سائفر کا حصہ ضرور تھے، شکنجہ بڑا ہوگا تو بہت سے لوگ سامنے آئیں گے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ جب کوئی غیر قانونی کام کرتے ہیں تو چیزیں چھپا لیتے ہیں،انسان بہت کچھ سوچتا ہے مگر ہوتا وہی ہے جو اللہ چاہتا ہے، یہ سب چیزیں کس کے تحت اور کیوں کی گئیں حاصل حصول کیا تھا،لانگ مارچ سے کیا حاصل کرنا تھا امریکا میں لابسٹ بھیج دیئے تھے، جنرل قمر جاوید باجوہ برے آدمی تھے تو انہیں اچھا آدمی کیوں بنا دیا، بقول آپ کے باجوہ نے پنجاب حکومت گرادی،ان سب چیزوں کے لیے ارشد شریف اپنی جان گنوا بیٹھا، ان سب کا لب لباب یہ نہیں تھا کہ وہ الیکشن چاہتے تھے،اس کا لب لباب تھا کہ حاضر چیف نہ بنیں پرانے والے بن جائیں، وہ اس کے بعد چاہتے تھے کہ صدارتی نظام کے تحت بادشاہ بن جائیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی