Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سائفر کیس عدالتی معاملہ لیکن اتنی آسانی سے ایسے فیصلے دیں گے تو ملک کو نقصان ہوگا، گورنر پنجاب

Published

on

The country cannot afford repeated elections, Governor Punjab

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کا سائفر کیس سے بری ہونا عدالت کا معاملہ ہے مگر اصولی طور پر اتنی آسانی سے ایسے فیصلے دیں گے تو ملک کو نقصان ہو گا۔وہ وفاقی ایوان ہائے صنعت و تجارت کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

اس سے پہلے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کاروباری براردی سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ کاروباری برادری جن حالات میں کام کر رہی ہے یہ بہت بہادری والی بات ہے مگر اس ملک کا اصل مسئلہ کرپشن ہے اور جب تک اوپر سے نیچے تک جج، جرنیل اور سب کا بے رحمانہ اور جلد احتساب نہیں ہو گا تب تک ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ جب تک سو پچاس کرپٹ افراد کو لٹکایا نہیں جائے گا کام نہیں بنے گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ موجودہ حکومت کے آنے سے جس طرح کاروباری برادری کا اعتماد بڑھا ہے اسی طرح بیرونی سرمایہ کاروں کا بھی۔ اب سعودی عرب سمیت کئی ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے جا رہے ہیں۔فاٹا اور پاٹا پر ٹیکسز لگانے سے قبل سٹیک ہولڈرز کو ساتھ بٹھائیں اور کچھ لو اور کچھ دو کی پالیسی پر عمل کرنا ہو گا۔
ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ، ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جب کہ تقریب میں شامل کاروباری برادری کے نمائندوں نے صنعتوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین