Uncategorized
سائفر کیس کا فیصلہ قومی رازوں سے کھیلنے کا لائسنس ہے، شرجیل میمن
عمران خان کا شیخ مجیب کو ہیرو قرار دینا،عارف علوی کی توثیق قوم کے پرانے زخموں پر نمک پاشی ہے
وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے انتشار کابیانیہ ذہنوں میں ٹھونسا جارہا ہے،بانی پی ٹی آئی کا شیخ مجیب والا بیانیہ واضح کرتا ہے وہ ملک توڑنا چاہتے ہیں۔
شرجیل میمن نے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کبھی دارالخلافہ پر چڑھائی کی دھمکی تو کبھی ملک توڑنے کی بات کرتی ہے،اقتدار نہ ملنے پر شیخ مجیب کو ہیرو قرار دینا پاکستان کے تاریخی قومی بیانئے سے انحراف ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سانحہ مشرقی پاکستان کو خنجر بنا کر ریاست کی شہ رگ پر رکھنا سنگین عمل ہے،عمران خان کا شیخ مجیب کو ہیرو قرار دینا،عارف علوی کی توثیق قوم کے پرانے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اداروں کیخلاف ڈیجیٹل دہشتگردی کا مظاہرہ کیا، گھٹیا الزامات لگائے،قومی اداروں کیخلاف مسلسل مذموم مہم چلائی گئی، دباؤ ڈالنے کیلئے معزز جج صاحبان کو ٹاؤٹ کہا گیا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سائفر کیس کا فیصلہ قومی رازوں اور مفادات سے کھیلنے کا لائسنس دینے کے مترادف ہے،ایک شخص جلسوں میں لہرا لہرا کر سائفر دکھاتا ہے،آڈیو آتی ہے ہمیں اس پر کھیلنا ہے لیکن پھر اسے ریلیف دیا جاتا ہے،ایسا کیوں ہے؟
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی