Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سول ایوی ایشن حکام نے مسافر کو لاکھوں کے زیورات اور قیمتی اشیا بحفاظت لوٹادیں

Published

on

سول ایوی ایشن حکام نے دبئی سے پشاور آنے والے مسافر کو ائرپورٹ پر اس کی متفرق قیمتی اشیاء واپس کردیں۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق مسافر دبئی سے پی کے 284 پر پشاور آنٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچا،مسافر انٹرنیشنل ارائیول لاؤنج میں اپنا سیاہ تھیلا چھوڑ کر چلے گیا تھا۔

مسافر نے بعدازاں خود ‘لوسٹ اینڈ فاونڈ بیگیج’ افس سے رابط کیا،قیمتی اشیاء میں تقریباً چارلاکھ تیس ہزار روپے مالیت کی کرنسی اور ساڑھے پانچ لاکھ روپے مالیت کے زیورات شامل تھے،قیمتی اشیاء میں پاسپورٹ سمیت و دیگر کاغذات بھی شامل تھے۔

 ضروری تصدیق کے بعد ڈی ٹی ایم اور جی ایس اے کی موجودگی میں پاؤچ مسافر کو واپس کردیا گیا

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین