Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پسنی میں کوسٹ گارڈز کا چھاپہ، 1488 کلو منشیات برآمد

Published

on

پاکستان کوسٹ گارڈز کی پسنی میں کارروائی،اعلی کوالٹی کی 1488کلوگرام  چرس برآمد کرلی۔

 ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو پسنی (بلوچستان) سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ ہونے کی اطلاع ملی۔جس پر علاقہ کمانڈر نے آفیسرز اور جوانوں پر مشتمل سرچ پارٹیاں تشکیل دی۔دوران سرچ پسنی کے علاقے کلانچ میں جھاڑیوں اور زیر زمین چھپائی گئی1488کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمدکر لی گئی۔

اطلاعا ت کے مطابق یہ منشیات راتوں رات  سمندر کے ذریعے بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 24.83ملین ڈالر  کے لگ بھگ ہے۔۔

پاکستان کوسٹ گارڈز نے منشیات قبضے میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس بروقت اعلیٰ کارکردگی کو بے حد سراہا۔

واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈزمنشیات کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اورمنشیات کی لعنت سے معاشرے کو صاف کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین