Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کوسٹ گارڈز نے جیوانی کے قریب سپیڈ بوٹ سے 833 کلو چرس برآمد کر لی

Published

on

پاکستان کوسٹ گارڈز نے ساحلی علاقے جیوانی (بلوچستان)میں کارروائی کے دوران اسپیڈ بوٹ سے 833کلوگرام چرس تحویل میں لے لی۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر(بلوچستان) کے علاقے جیوانی سے سمندر کے ذریعے منشیات اسمگل ہونے کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسپیڈ بوٹ سے منشیات برآمد کر لی۔

جیوانی کے علاقے میں موجود پاکستان کوسٹ گارڈز کی بوٹ نے مشکوک بو ٹ کا پیچھا کیا۔ ملزمان پاکستان کوسٹ گارڈز کی بوٹ کو اپنی طرف آتا دیکھ کراسپیڈ بوٹ سمندر کے کنارے چھوڑ کر فرار  ہوگئے۔

اسپیڈ بوٹ کی چیکنگ کے دوران833کلوگرام اعلی کو ا لٹی کی چرس اور 42کلوگرام آئس برآمد کر لی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 20.86 ملین ڈالرکے لگ بھگ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ بشمول منشیات کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اورملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردارادا کر تی رہے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین