Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

کمانڈر کراچی باکسنگ چیمپئن شپ، 8 ٹیموں کے 104 مرد و خواتین کھلاڑی شریک

Published

on

 پہلی کمانڈر کراچی اور دوسری انٹر ڈیپارٹمنٹل ایلیٹ نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ 2023 کی میڈیا بریف اور افتتاحی تقریب نیول فزیکل ٹریننگ اینڈ اسپورٹس سینٹر، کراچی میں منعقد  ہوئی۔

باکسنگ کے میدان میں اپنا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لیے پاک بحریہ کراچی میں پہلی کمانڈر کراچی اور دوسری انٹر ڈیپارٹمنٹل ایلیٹ نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ 2023 کا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ پاکستان میں باکسنگ کی بحالی اور فروغ کے لیے ایک سنگ میل ہے۔

            چیمپئن شپ میں پاکستان کے مختلف محکموں کی کل 08 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں آرمی، نیوی، ایئرفورس، ریلوے، کے پی ٹی، پولیس، واپڈا اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن شامل ہیں۔ اس ایونٹ میں قومی اور بین الاقوامی سطح کے مجموعی طور پر 104 مرد اور 56 خواتین باکسنگ کھلاڑی حصہ لیں گے۔ اس چیمپئن شپ کا انعقاد کھیلوں کے فروغ اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو قومی سطح پر ابھرنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہے۔

باکسنگ یا کسی بھی دوسرے کھیل میں سبقت حاصل کرنے کے لیے اپنے کھلاڑیوں کو مناسب مواقع فراہم کرنا لازمی شرط ہے۔ پاک بحریہ آئندہ سالوں میں باکسنگ کے مقابلے منعقد کرواتی رہے گی اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی سر پرستی میں پاکستان میں باکسنگ کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین