Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

امریکی سنٹرل کمان کے کمانڈر کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

Published

on

US Central Command (Centcom) Commander Gen Michael Erik Kurilla meets Chief of Army Staff (COAS) Gen Asim Munir in Rawalpindi

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے آج راولپنڈی میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق ’پاکستان کے دورے پر موجود جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔‘

بیان کے مطابق جنرل مائیکل ایرک نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں اور کردار کا بھی اعتراف کیا۔‘

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی بات چیت کی گئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین