Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے انکوائری کمیشن قائم

Published

on

وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا فیصلے پر عملدرآمد کے لیے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا۔

فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے بنائے گئے انکوائری کمیشن کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے ریٹائرڈ آئی جی اختر علی شاہ کی سربراہی میں انکوائری کمیشن تشکیل دیا ہے اور اس 3 رکنی کمیشن میں سابق آئی جی طاہر عالم اور ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ خوشحال خان شامل ہیں۔

وفاقی حکومت کے گزٹ نوٹیفکیشن میں انکوائری کمیشن کے ٹی او آر بھی درج ہیں جس کے مطابق انکوائری کمیشن قیام کے 2 ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین