دنیا
چین کے ساتھ مقابلہ، امریکا اور سعودی عرب کے درمیان افریقی ملکوں سے قیمتی دھاتوں کے حصول پر مذاکرات
ریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب توانائی کو فاسل فیول سے دیگر ذرائع پر منتقل کرنے کے لیے افریقہ میں دھاتوں کے حصول کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ریاستی حمایت یافتہ سعودی کمپنی افریقی ممالک، جمہوریہ کانگو، گنی اور نمیبیا میں کان کنی کے 15 بلین ڈالر کے اثاثوں میں شیئرز خریدے گی، جس سے امریکی کمپنیوں کو کچھ پیداوار خریدنے کے حقوق حاصل ہوں گے۔
امریکہ کوبالٹ، لیتھیم اور دیگر دھاتوں، جو الیکٹرک کار بیٹریوں، لیپ ٹاپس اور اسمارٹ فونز میں استعمال ہوتی ہیں، کی سپلائی کے لیے چین کے ساتھ مقابلہ کرنے کی دوڑ میں ہے
جولائی میں اسی طرح کے انتظامات میں، سعودی عربین مائننگ کمپنی معادن اور سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے برازیلین ویل کے بیس میٹل یونٹ کا 10% حصہ حاصل کیا، جبکہ امریکی سرمایہ کاری فرم انجن نمبر 1 نے 3 فیصد خریدا۔
اخبار نے کہا کہ پی آئی ایف نے جون میں کانگو سے رابطہ کیا تھا کہ وہ ملک میں کوبالٹ، کاپر اور ٹینٹلم میں 3 بلین ڈالر سرمایہ کاری کرے گا، معادن کے ساتھ یہ جوائنٹ وینچر منارا منرلز کہلائے گا۔منارا لوہے، نکل اور لیتھیم پر بھی توجہ دے رہا ہے۔
جرنل نے مزید کہا کہ وائٹ ہاؤس خطے میں دیگر ملکوں کے ریاستی ویلتھ فنڈزسے مالی مدد کا خواہاں ہے، لیکن سعودی عرب کے ساتھ بات چیت سب سے آگے بڑھی ہے۔
سعودی حکومت اور وائٹ ہاؤس نے فوری طور پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی