Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

کراچی، پشاور، کوہاٹ اور نوشہرہ کے سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق

Published

on

This year's 16th polio case report in Hyderabad

ملک کے چھ اضلاع سے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،کراچی سے چار نمونوں،چمن سے دو،پشاور کوہاٹ اور نوشہرہ سے ایک ایک سیمپل میں پولیو وائرس پایا گیا۔

 وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا ہے کہ وائرس افغانستان میں وائی بی تھری اے وائرس کلسٹر سے تعلق رکھتا ہے،وائرس کی موجودگی سے ہر بچے کو خطرہ ہے، خاص طور پر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو  یہ وائرس عمر بھر کیلے  معذوربنا سکتا ھے۔

ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا ہے کہ پولیو کا کوئی علاج نہیں ہے، صرف ویکسین ہی بچوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے،والدین سے اپیل ھے  اپنے گھر آنے والے پولیو ورکرز کا خیر مقدم کریں،اپنے بچوں کو زندگی بھر کی معزوری سے بچانے کیلے پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ  پاکستان میں پولیو سرویلنس کا نظام موثر انداز میں کام کر رہا ہے، جس کا ثبوت وائرس کی موجودگی کی فوری تصدیق سے ملتا ہے، حکومت پولیو کے خاتمے کیلیے مربوط بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین