Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی کے ضلع غربی میں ماحولیاتی سیمپل سے پولیو وائرس کی تصدیق

Published

on

رواں سال کراچی ضلع غربی میں پولیو وائرس کا پہلا مثبت نمونہ سامنے آگیا جس کے بعد جنوری سے اب تک کراچی میں پائے گئے مثبت پولیو وائرس نمونوں کی تعداد 8 ہوگئی.

ضلع غربی کے علاقے خمیسو گوٹھ کے سیوریج سے ماحولیاتی سیمپل دو اپریل کو جمع کیا گیا تھا، اس سے قبل ضلع کیماڑی اور شرقی کے سیوریج میں پولیو کے مثبت نمونے پائے گئے تھے.

مختلف علاقوں میں 3 جنوری، 8 جنوری، 13 اور 14 فروری، 4 اور 5 مارچ اور یکم اپریل کو پولیو کے مثبت نمونے پائے گئے تھے، حکام کے مطابق ملک بھر کے 33 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوچکی ہے.

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین