ٹاپ سٹوریز
نگران وزیراعظم کو مالی اختیارات دینے کے لیے الیکشن الیکٹ میں ترمیم پر غور،اسحاق ڈار کو نگران بنانے کی قیاس آرائی ہے، احسن اقبال
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم زیر غور ہے تاکہ نگران وزیر اعظم اپنی مدت کے دوران معیشت سے جڑے اہم فیصلے کر سکے۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ’الیکشن ایکٹ میں ترمیم ہونی چاہیے۔ تین ماہ تو کیا قوم کے تین گھنٹے ضائع نہیں کرسکتے۔ تین ماہ صرف روزمرہ کے کام کیوں کریں؟ ہمارا ماضی کا تجربہ اچھا نہیں ہے۔‘
اس سوال پر کہ آیا ان کا نام نگران وزیر اعظم کے لیے زیرِ غور ہے، انھوں نے تصدیق یا تردید کیے بغیر کہا کہ ’میں جہاں بھی بیٹھا ہوں گا، ملک کے لیے کام کروں گا۔‘
فی الحال پاکستان کے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 230 کے تحت نگران حکومت صرف روزمرہ کے معاملات تک محدود رہتی ہے اور عام انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کرتی ہے۔
اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنانے سے متعلق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ اگر اسحاق ڈار پر تمام جماعتیں اور اپوزیشن اتفاق کر لیتے ہیں تو وہ نگران وزیر اعظم ہوسکتے ہیں، یا ان کی جگہ کوئی اور بھی ہوسکتا ہے۔
نگران وزیراعظم کے لیے زیرغور ناموں پر احسن اقبال نے کہا کہ میں نہ کسی کو شریک کر رہا ہوں نہ کسی کو حذف کر رہا ہوں۔ ہماری جماعت میں اس حوالے سے حتمی مشاورت نہیں ہوئی
انھوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کو نگران وزیر اعظم بنائے جانے کی اطلاعات فی الحال قیاس آرائیاں ہیں۔ ’کسی شخص کا انتخاب اتحادی جماعتوں کی مشاورت اور آئینی تقاضوں کے مطابق کیا جائے گا۔‘
احسن اقبال نے کہا کہ ’ہم ایک غیر معمولی صورت میں ہیں جہاں نو ماہ کا آئی ایم ایف پروگرام ہے۔ نگران حکومت چاہے دو یا تین ماہ کی ہو، آئی ایم ایف پروگرام کی کامیابی کے لیے اس کے اہداف طے ہونے ہیں۔ اس حد تک قانون سازی حالات و واقعات کی مجبوری ہوگی۔‘
وہ کہتے ہیں کہ ’غالب امکان ہے کہ نئی حکومت کو (آئی ایم ایف کے ساتھ) قرضوں کی ری سٹرکچرنگ کے لیے تین سال کا معاہدہ کرنا ہوگا تاکہ مستقل بنیادوں پر معیشت بحال ہوسکے۔‘
’حکومت کی مدت ختم ہونے میں صرف ڈھائی ہفتے رہ گئے ہیں۔ جمہوری عمل میں جماعتیں، سیاسی جماعتوں کے درمیان مشاورت کا عمل فطری کام ہے۔ وزیر اعظم ملک میں اتحادی جماعتوں، قائد حزب اختلاف سے مشاورت کریں گے۔‘
انھوں نے کہا کہ ’آخری ہفتے تک حتمی شکل آ جائے گی کہ نگران وزیر اعظم کے لیے کون سے نام زیرِ غور ہیں۔‘ نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان دبئی میں ملاقاتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس میں کوئی غیر معمولی بات نہیں۔
’جب بھی کوئی پالیسی فیصلہ ہوتا ہے اس میں ساری اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر وزیر اعظم فیصلہ کرتے ہیں۔‘
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی