پاکستان
گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سٹیٹ آف آرٹ رن کی تعمیر، بوئنگ 777 لینڈ کر سکیں گے
گوادرکے نئے بین الاقوامی ائیرپورٹ پراسٹیٹ آف دی آرٹ رن وے تعمیرکیا جارہاہے،جس پرزیادہ گنجائش کے حامل بوئنگ 777سیون ساختہ طیارے بھی لینڈ کرسکیں گے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پاکستان کے دوسرے گرین فیلڈ ہوائی اڈے نیو گوادرائیرپورٹ کو 51 ارب روپے کے خطیرسرمائے سے تعمیرکیا جارہاہے،منصوبے میں تاخیر ہونے کی وجہ سے لاگت میں بھی اضافہ ہواہے۔
ائیرپورٹ کو رواں سال مکمل ہونا تھا،تاہم تیکنیکی وجوہات کی بنا ایک سال کی تاخیرہورہی ہے،نیوگوادر انٹر نیشنل ائیرپورٹ کے رن وے کو جدید طرز پر تعمیر کیا جارہا ہے،جس میں بوئنگ777طیارے بھی لینڈ کرسکیں گے۔
گوادرائیرپورٹ سی پیک منصوبے کے تحت تعمیرکیا جارہاہے،گوادر ایئرپورٹ کا سازو سامان اور تکنیکی آلات چین سے پاکستان پہنچنے میں تاخیر ہوئی،بحری راستے سے چین سے گوادر آنے والا تکنیکی سامان آئندہ ماہ پہنچنے کی امید ہے۔
نیو گوادر ایئرپورٹ موجودہ ہوائی اڈے سے 26کلو میٹر شمال مشرق جانب واقع ہے، نیو رگوادر ایئرپورٹ کیلئے 3ہزار ایکڑاراضی دی گئی ہے،ترجمان سی اے اے کے مطابق گوادر ایئرپورٹ 2024ء کے وسط میں آپریشنل ہوجائے گا۔
گوادر ایئرپورٹ پر نان آپریشنل ترقیاتی کام2025ء تک مکمل کرلیا جائے گا، گوادر ایئرپورٹ کی تاخیر کی وجوہات میں کووڈ 19وباء اور بعد ازاں آنے والی لہریں شامل ہیں۔
کووڈ19کی وباء سے مختلف تکنیکی سامان اور آلات کی ترسیل متاثر ہوئی ہے، پچھلے 2سال میں عالمی موسمیاتی تبدیلیوں اور غیر معمولی بارشوں میں بھی یہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا، گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جولائی2024ء رتک آپریشنل ہوجائے گا، گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر نان آپریشنل ترقیاتی کام 2025تک مکمل کرلئے جائیں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی