پاکستان
نواز شریف کی واپسی پر مشاورت مکمل، میں کل پاکستان آ رہا ہوں، اسحاق ڈار
مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انتخابات میں جانے کے لیے مسلم لیگ ن کا بیانیہ واضح ہے اور وہ پاکستان کو پھر سے 24 ویں معیشت بنانا ہے۔
لندن میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ میاں نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے قانونی و لوجسٹکل مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔ اور رواں ہفتے بدھ کے دن میں واپس پاکستان جا رہا ہوں۔
انھوں نے کہا انتحابات میں مسلم لیگ نے کے بیانیے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ’ن لیگ کا بیانیہ بڑا واضع ہے پاکستان کو واپس 24ویں معثیت بنانا ہے، اگر عوام نے موقع دیا تو نواز شریف کی قیادت میں پاکستان واپس ترقی کرے گا۔‘
انھوں نے کہا کہ جب نواز شریف کی حکومت تھی تو ملک میں مہنگائی دو فیصد تھی۔ اور اس وقت میں دنیا نے پیش گوئی کی تھی کہ پاکستانی معیشت 2030 تک دنیا کی 30 بڑی معیشتوں میں ہو گی اور اب ہم بڑے واضح ہے کہ اگر قوم نے موقع دیا تو ملک کی معیشت کو 42ویں سے بہتر کر کے 24ویں معیشت اور پھر جی 20 میں لے کر آئیں گے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت سنبھالنے سے پہلے پاکستان کا ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ سو فیصد تھا،بین الاقوامی اور کچھ اندرونی قوتیں پاکستان کو سری لنکا بنانا چاہتی تھی ،ہماری جنگ پاکستان کو بچانے کی تھی۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے 21 اکتوبر کو نواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان کر رکھا ہے اور یہ بھی اعلان کیا جاچکا ہے کہ نواز شریف آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن جانب سے وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی