Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے رابطے بحال، آج وفود کی ملاقات کا امکان

Published

on

تحریک انصاف اور جماعت اسلامی میں رابطے بحال ہوگئے،پی ٹی آئی رہنمالطیف کھوسہ نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے جبکہ عامر ڈوگر  کا جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف سے بھی  رابطہ  ہواہے۔جس میں مذاکراتی ٹیم کی جماعت اسلامی  کی قیادت سے ملاقات کی خواہش کااظہار کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق ۔ پی ٹی آئی مذاکراتی ٹیم  کی آج جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات کا بھی امکان  ہے۔

ذرائع کے مطابق سردار لطیف کھوسہ سے رابطے کے دوران لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کا راستہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ اشتراک عمل پر امیر جماعت اسلامی   کا موقف اصولی ہے،آج عمران خان سے ملاقات کے بعد پھر  رابطہ کروں گا۔ہم سمجھتے ہیں کہ اشتراک عمل صرف خیبرپختونخواہ کی سطح پر نہیں، وفاقی سطح پر بھی کیا جانا چاہیے۔

عامر ڈوگر نے قیصر شریف سے رابطے میں کہا کہ مذاکراتی ٹیم جماعت اسلامی کی قیادت سے ملنا چاہتی ہے۔ اس پر قیصر شریف نے جواب دیا کہ  ملاقات کا وقت اور جگہ قیادت سے مشاورت کے بعد بتا دیا جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین