Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

کنٹینرز اور گاڑیاں علاج کے لیے بھی استعمال ہوسکتی ہیں، پنجاب کو سیاہ دور سے ترقی کی جانب لے جا رہے ہین، مریم نواز

Published

on

پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ کنٹینرز اور گاڑیوں کا احتجاج ہی کے لیے نہیں بلکہ علاج کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ہم پنجاب کو سیاہ دور سے نکال کر ترقی کی طرف لے جارہے ہیں۔

لاہور کے حضوری باغ میں’ کلینکس آن وہیلز‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف کو الٹے کاموں کو سیدھا کرنے میں کئی ماہ لگ گئے تھے۔ ہم عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے خدمت کی سیاست کی بنیاد رکھی۔ ہم جب بھی کوئی منصوبہ لاتے ہیں تو سب سے زیادہ خوشی نواز شریف کو ہوتی ہے۔ کلینک آن وہیکل سے لوگوں کوعلاج کی معیاری سہولت میسر ہوگی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کلینک آن وہیل صرف ایک گاڑی نہیں بلکہ مکمل کلینک ہے جس کے ذریعے لوگ علاج کی معیاری سہولت بہت آسانی سے اور کہیں بھی حاصل کرسکیں گے۔

پنجاب میں متعارف کرائے جانے والے اس خصوصی پروگرام کے تحت 200 میں سے 50 گاڑیوں میں الٹرا ساؤنڈ کی سہولت موجود ہے۔ کلینک آن وہیکل سے 40 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین