Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

آئی جی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کیس 28 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

Published

on

عدالتی حکم کے باوجود ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری پرآئی جی اسلام اکبر ناصر خان کے خلاف توہین عدالت کیس اسلام آباد ہائیکورٹ نے 28 ستمبر کے لیے کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

آئی جی اسلام آباد کیس میں غیر مشروط معافی نامہ جمع کرا چکے ہیں،آئی جی کی معافی منظور ہو گی یا کاروائی آگے بڑھائے گی ؟ آئندہ سماعت پر فیصلہ ہو گا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کیس کی سماعت کریں گے،مئی میں شیریں مزاری کو عدالتی حکم کے باوجود گرفتار کیا گیا تھا ۔عدالت نے شیریں مزاری کی گرفتاری سے پولیس کو روکا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین