Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

سی پی او راولپنڈی، ڈی پی او اٹک اور سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو توہین عدالت کا نوٹس

Published

on

The Lahore High Court sought assistance from the Attorney General on the petition against the election amendments

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہی کو بدھ کے دن عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سی پی او راولپنڈی، ڈی پی او اٹک اور سپرٹنڈنٹ جیل اٹک کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

جسٹس مرزا وقاص رؤف نے پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہیٰ کی درخواست پر سماعت کی تو سرکاری وکیل نے کہا کہ سنگل بینچ نے پرویز الٰہی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روکا تھا لیکن ’پرویز الٰہی کو پنجاب پولیس نے نہیں اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا۔‘

جسٹس مرزا وقاص رؤف نے سوال کیا کہ پرویز الہی کہاں ہیں۔ اس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ پرویز الٰہی کو طبیعت کی ناسازی کے باعث پمز منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد ان کو اسلام آباد پولیس لائنز منتقل کر دیا گیا۔

عدالت نے اٹارنی جنرل آفس سے وفاقی حکومت کے نمائندے کو بھی طلب کر لیا اور بعد میں حکم دیا کہ چوہدری پرویز الہی کو بدھ کے دن عدالت میں پیش کیا جائے۔

عدالت نے سی پی او راولپنڈی، ڈی پی او اٹک اور سپرٹنڈنٹ جیل اٹک کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین