Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عدالت کسی بھی کیس میں گرفتاری سے روکنے کا حکم دے، بشریٰ بی بی کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

Published

on

Rawalpindi police interrogate Bushra Bibi in Adiala Jail in May 9 cases

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے مقدمات، انکوائریوں کی تفصیلات کے حصول کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشری بی بی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے،درخواست میں حکومت پاکستان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کے خاوند عمران خان جیل میں قید ہیں،درخواست گزار کیخلاف ملک بھر میں کیسز درج ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار کیخلاف مختلف حکام کی جانب سے نظربندی کے احکامات جاری کیے گئے،نیب، ایف آئی اے، انٹی کرپشن اور پولیس میں ایف آئی آرز، انکوائرئیز زیر التوا ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت تمام معلوم اور نامعلوم کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے،عدالت تمام کیسز میں درخواست گزار کی حفاظتی ضمانت منظور کرے۔

یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ عدالت درخواست گزار کو کسی بھی کیس میں گرفتاری سے روکنے کا حکم دے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین