پاکستان
کرنسی سمگلرز پر کریک ڈاؤن، کراچی، حیدرآباد میں 7 دن کے دوران 11 ملزم گرفتار، 6 مقدمات درج
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی ہدایت پر کرنسی سمگلرز اور ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی زون اور حیدرآباد زون نے کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 7 چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ان کاروائیوں کے نتیجے میں 11 ملزمان کو گرفتار کر کے 6 مقدمات درج کئے گئے۔ ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزمان کے خلاف 5 انکوائریوں کی تفتیش بھی مکمل کر لی گئی۔
گرفتار ملزمان سے مجموعی طور پر 6400 امریکی ڈالر جبکہ 1 کروڑ 67 لاکھ سے زائد مالیت کی دیگر ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزمان مختلف کاروبار کی آڑ میں کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے۔ ایف آئی اے نے ہنڈی حوالہ اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا۔
ترجمان کے مطابق بیرون ملک مقیم ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج ڈیلروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھی معاونت حاصل کی جا رہی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی