ٹاپ سٹوریز
حوالہ ہنڈی پر کریک ڈاؤن تیز، ایف آئی اے کراچی نے 3 ملزم گرفتار کر کے کروڑوں کی کرنسی ضبط کر لی
ایف آئی اےاینٹی کرپشن سرکل نے حوالہ ہنڈی کے کاروبار پر کریک ڈاؤن تیز کر دیا، تین کارروائیوں میں کروڑوں روپے کی غیرملکی کرنسی برۤمد کر کے تین ملزم گرفتار کر لیے گئے۔
کراچی کے علاقے بہادر آباد میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے حوالہ ہنڈی اورغیرملکی کرنسی کی لین دین میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا، ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتارملزم یوسف کے گھر سے کروڑوں روپےکی ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا،ملزم کے گھر سے 1 روپے 2ہزارامریکی ڈالر،48ہزارسعودی ریال ملے۔
12کروڑایرانی تمن ،94ہزار600 شامی پاؤنڈ اور 30ہزار700انڈین روپیہ برآمد ہوا جبکہ 320لبنانی دینار،17ہزار 500عراقی دینار،ڈنمارک کرونر26750بھی ملا،سوئیڈش 8ہزار710،ناروے14500کرونر،ترکمانستان منات 10560 آذربائیجان منات برآمد ہوئے۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن نے ڈپٹی ڈائریکٹر جاوید بلوچ کی ہدایت پر زمزمہ موبائل مارکیٹ میں کارروائی کی،جس کے دوران موبائل فونز خریدوفروخت کی آڑ میں حوالہ ہنڈی میں ملوث ٹیک زون نامی کمپنی سے 32 لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے۔
کارروائی کے دوران کمپنی کے کیشیئر شاہ رخ کی گرفتاری عمل میں آئی،غیر قانونی طور پر درآمد کئے گئے 24 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فونز کی سپلائی رسیدیں بھی برآمد کی گئیں۔
دیگر برآمد اشیا میں تین مختلف اقسام کے 14 نئے اور پرانےآئی فونز,2 آئی پیڈز،2 اسمارٹ گھڑیاں برآمدہوئے،برآمد موبائل فونز اور دیگر اشیا کی مالیت 38 لاکھ روپے سے زائد ہے،کمپنی اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی جاری ہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹراینٹی منی لانڈرنگ روف شیخ کی سربراہی میں اسٹیٹ بینک سرکل کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کے دوران سید محمد عارف مصطفی نامی ملزم کو بولٹن مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا،جو بغیر لائسنس پرائز بانڈز کی فروخت میں بھی ملوث ہے،
گرفتار ملزم کے قبضے سے مختلف مالیت کے 516 پرائز بانڈز اور 3 لاکھ 44 ہزار 5 سو کی کرنسی بھی برآمد ہوئی،ملزم کو اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں جاری انکوائری میں گرفتار کیا گیا ہے،ملزم کے خلاف اسٹیٹ بینک سرکل میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی