Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سی ایس ایس 2023 کے نتائج کا اعلان، 126 مرد، 84 خواتین ملازمت کی اہل قرار

Published

on

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس کے سال 2023 میں لئے امتحان کے نتائج جاری کر دیئے ہیں۔ ۔سال 2023 کے سی ایس ایس امتحان میں حصہ لینے والے کل 13008 امیدوراں میں سے 2.96 کی اوسط سے 210 امیدوران سرکاری ملازمتوں کیلئے اہل قرار پائے ہیں۔

تحریری امتحان میں کل 401 امیدوار کامیاب قرار پائے جب کہ وائیوا ووکا میں 386 امیدوارن کامیاب قرار دیا گیا۔تحریری امتحان میں کامیاب مرد امیدواران کی تعداد 234 جبکہ کامیاب خواتین کی تعداد 152 رہی۔

ایف پی ایس سی کی طرف سے ان امیداواران میں سے سرکاری ملازمتوں کیلئے کل 210 امیدواران کو اہل قرار دیا گیا ہے،اہل قرار دیئے گئے امیدواران میں 126 لڑکے جبکہ 84 لڑکیاں شامل ہیں۔

اہل قرار دیئے تمام امیدواران مختلف سروس گروپس کی گریڈ سترہ کی پوسٹوں کیلئے اہل ہونگے،کامیاب امیدواران کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدائیت جاری کی گئی ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین