Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کسٹمز انفورسمنٹ یونٹ نے بلوچستان پنجاب بارڈر سے بڑی مقدار میں چینی، ڈرائی فروٹ اور یوریا پکڑ لی

Published

on

کسٹم فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نے بلوچستان،پنجاب بارڈرپرکارروائی کے دوران بڑی مقدارمیں ڈرائی فروٹ،چینی اوریوریا تحویل میں لے لیا،مالیت 5کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔

کسٹم حکام کے مطابق اسمگلنگ اور اسمگلروں  کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،اسی سلسلے میں بلوچستان،پنجاب بارڈرپرکسٹم فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نے کارروائی کے دوران بڑی مقدارمیں ڈرائی فروٹ،پستہ،بادام،چنے کے دانے،چینی اوریوریابرآمد کرلی۔

دالبندین فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے 800 بیگز یوریا اور 100 پارسلز چینی برآمد کی۔

برآمد کیے گئے سامان کی مالیت 5کروڑ روپے کے لگ بھگ بنتی ہے،ٹرک پرلدے ڈرائی فروٹ اور چنے کےدانے غیر قانونی  طریقے سے اندرون ملک اسمگل کی جارہی تھیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین