Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کسٹمز انٹیلی جنس نے شارجہ سے کراچی سمگل کئے گئے 13 کروڑ روپے کے آئی فون تحویل میں لے لیے، 4 مسافر گرفتار

Published

on

کسٹمز انٹیلیجنس نے کراچی ائیرپورٹ پربیرون ملک سے لائے گئے 13کروڑروپے مالیت کے آئی فون تحویل میں لے لیے۔

ذرائع کے مطابق کسٹمز انٹیلیجنس نے خفیہ اطلاع پر کراچی ایئرپورٹ ٹرمینل پر کارروائی کی،جس کے دوران بین الاقوامی آمد میں مبینہ طورپرچیکنگ سے کلئیر کیے گئے13کروڑ روپے مالیت کے آئی فون قبضے میں لیے۔

کارروائی کے دوران 4مسافروں کو گرفتارکرلیاگیا،چاروں ملزمان 168آئی فونز کے ہمراہ شارجہ سے کراچی پہنچے تھے۔

ذرائع کے مطابق مسافر ایئرپورٹ کسٹمز کی مبینہ  کلیئرنس کے بعد بین الاقوامی آمد لاونج سے ایئرپورٹ کے باہر نکل آئے تھے،ترجمان کسٹمز کے مطابق مسافروں کو گرفتارکرکے ملوث دیگرافراد کی نشاندہی کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین