Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سمندری طوفان، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن، کئی افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا

Published

on

پاکستان آرمی طوفان بائپرجوئے سے متاثرہ افراد کی منتقلی میں مسلسل کوشاں،دیہی سندھ کے ضلع ڈیپلو اور شکور ڈھنڈ، کھارو چھان میں سمندری طغیانی اورگردوغبارکے طوفان میں پھنسے افرادکو ریسکیوکیا۔

پاک آرمی کے جوانوں نے ریسکیوآپریشن کے دوران گاؤں موسیٰ تحصیل کھارو چھان جبکہ تحصیل ڈیپلواورشکور ڈھنڈ میں کامیاب ریسکیو آپریشنز کے دوران پھنسے ہوئے افراد کو نکالا،پاک فوج نے گاؤں میں پھنسے لوگوں کو گاڑیوں اور بسوں کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا، محصورماہی گیر خاندانوں میں مرد و خواتین ، کم عمر بچے اور بزرگ شامل تھے،جو بری طرح سے ممکنہ سائیکلون کی پر خطر طوفانی ہواؤں اور پانی کی زد میں آ چکے تھے،پاک آرمی کے جوان افسران کی سربراہی میں دلیر دستے اپنی جانوں پر کھیل کرمتاثرہ افراد تک پہنچنے، ایک مشکل مگر کامیاب حکمت عملی کے تحت بلآ خر تمام ماہی گیروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے،محفوظ مقام پر بروقت منتقلی پر گاؤں کے لوگوں نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا،علاقہ مکینوں کے مطابق بروقت ہمیں اس مصیبت سے نکالنے کیلئے ہم پاک فوج کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین