Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

افغان باشندوں کے انخلا کے لیے خیبرپختونخوا میں ڈیٹا تیار کر لیا گیا

Published

on

ملک بھر سے افغان باشندوں کے انخلا کے دوسرے مرحلے کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔

خیبرپختونخوا حکومت کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا اوربلوچستان کی حکومتوں سے افغان باشندوں کے متعلق فروری میں رابطہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے صوبہ میں افغان باشندوں کے متعلق ڈیٹا اور میپنگ کی ہدایات جاری کی تھیں۔

ذرائع صوبائی حکومت کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں افغان باشندوں کا ڈیٹا مکمل کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان باشندوں کے انخلا کا دوسرا مرحلہ کب شروع ہوگا؟، فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین