Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

ویمنز فیفا فٹبال ورلڈ کپ سے چند گھنٹے پہلے میزبان شہر آکلینڈ میں فائرنگ، 2 ہلاک، 6 زخمی، حملہ آور مارا گیا

Published

on

Police officers stand guard near the location of the deadly shooting in Auckland, New Zealand

نیوزی لینڈ میں خواتین کے 2023 فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ سے چند گھنٹے پہلے ٹورنامنٹ کے میزبان شہر آکلینڈ میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر کے دو افراد کو ہلاک اور 6 کو زخمی کردیا۔

نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرش ہپکنز کا کہنا ہے کہ حملہ آور موقع پر مارا گیا اور کوئی قومی سلامتی خطرہ نہیں ہے، فٹبال ٹورنامنٹ شیڈول کے مطابق ہوگا۔

ابھی تک نامعلوم 24 سالہ مسلح شخص نے صبح سویرے عوامی مقام پر فائرنگ کر کے پورے شہر میں لاک ڈاؤن پر مجبور کردیا تھا، ایک پولیس افسر کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ شدید زخمی ہیں لیکن ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

حملہ آور کے عزائم کے متعلق ابھی معلومات نہیں مل سکیں لیکن کہا جا رہا ہے کہ اس کا فٹبال ٹورنامنٹ سے کوئی ربط نہیں،پولیس اس حملہ آور کو پہلے سے جانتی تھی وہ فیملی تشدد اور ذہنی مسائل کی ہسٹری رکھتا ہے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور کو گھر میں نظربند رکھنے کا حکم تھا لیکن اسے کام کے لیے نکلنے کی اجازت تھی، اس کے پاس کوئی اسلحہ لائسنس نہیں تھا۔

پولیس کمشنر اینڈریو کوسٹر کا کہنا ہے کہ اس کے ’ ہائی لیول خطرہ‘ ہونے کے کوئی شواہد نہیں تھے۔

نیوزی لینڈ کے وزیراعظم نے اس فائرنگ کے واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آکلینڈ کے شہری اور دنیا بھر میں فٹبال کے شائقین کو یقین دلاتا ہوں کہ پولیس نے حملہ آور پر قبو پا لیا ہے اور اس واقعہ کے حوالے سے کسی اور ملزم کی تلاش نہیں کی جا رہی۔ اس لیے قومی سلامتی کے لیے کوئی خطرہ نہیں اور ٹورنامنٹ شیڈول کے مطابق ہوگا۔

فائرنگ کے مقام کے قریب ٹورنامننٹ میں شرکت کرنے والی تین ٹیمیں مقیم ہیں جن میں دفاعی چیمپیئن امریکا کی ٹیم بھی شامل ہے،ٹیموں کا کہنا ہے کہ ان کے تمام کھلاڑی محفوظ ہیں۔

ناروے کی ٹیم کا ہوٹل فائرنگ کے مقام سے چند میٹرکی دوری پر ہے،ٹیم کی کپتان کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم کی کھلاڑی ہیلی کاپٹر اور ایمرجنسی گاڑیوں کے سائرن کی آواز سے نیند سے بیدار ہوئیں۔ ہر کوئی پرسکون ہے اور ہم آج کے میچ کی تیاری میں مصروف ہیں۔

ناروے کی ٹیم کا میچ آج میزبان نیوزی لینڈ کے ساتھ ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین