Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

الیکشن مینجمنٹ سسٹم میں نقائص سامنے آ گئے، 2018 کی تاریخ نہ دہرائی جائے، رضا ربانی

Published

on

سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے ایک  بیان میں کہا  ہے کہ انتخابات سے قبل الیکشن مینجمنٹ سسٹم میں نقائص سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ کے آر اوز نے ای ایم ایس میں نقائص رپورٹ کئے ہیں،یہ ای ایم ایس کی ناکامی ہے یا کہیں سے کنٹرول کیا جا رہا تھا۔

سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن ای ایم ایس کے ذریعے نتائج جمع اور مرتب کرے گا،این اے 197 کے آر او نے ای ایم ایس میں نقص کی نشاندہی کی تھی،این اے 197 کے آر او نے پولنگ عملے کا ڈیٹا ای ایم ایس پر اپ لوڈ کیا تھا،این اے 197 کے آر او  کو ای ایم ایس پر اپ لوڈ کردہ ڈیٹا نہیں ملا تھا،یہ ای ایم ایس کی ناکامی ہے یا کہیں سے کنٹرول کیا جا رہا تھا؟

رضا ربانی نے کہا کہ موجودہ مشاہدات ای ایم ایس کی ساکھ پر سنجیدہ سوالات اٹھا رہے ہیں،آئندہ الیکشن میں دو ہزار آٹھ کی تاریخ نہیں دہرائی جانی چاہیئے،فیڈریشن مزید سیاسی عدم استحکام کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین