پاکستان
یوم دفاع، پاک بحریہ کے تمام یونٹس اور تنصیبات میں پرچم کشائی کی تقریبات
پاک بحریہ نے یومِ دفاع عقیدت اور جوش و جذبے سے منایا۔ یہ دن ہماری مسلح افواج، شہداء، غازیوں اور قومی ہیروز کی عظیم قربانیوں کی یادمیں منایا جاتا ہے جوکہ 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے رہے۔
اس موقع پر اپنے پیغام میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے دشمن کی کھلی جارحیت کو پسپا کیا اور عوام کی مددسے اس کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ یہ دن مادر وطن کے دفاع کے لیے ہمارے اتحاد، قربانی کے جذبے اور قوم اور مسلح افواج کے ناقابل تسخیر رشتے کومظبوط کرتا ہے کہ ہم مصیبت اور جنگ کا سامنا کرنے کے لیے ایک ساتھ کھڑے ہیں۔امیرالبحر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ جنگی تیاریوں، بحری دفاع کو یقینی بنانے اور قومی ترقی کے اقدامات میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
دن کا آغاز بحریہ کی تمام مساجد میں خصوصی عبادات سے ہوا جس میں ملکی سا لمیت اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔1965ء کی جنگ کے شہداء کے ایصال ِثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی۔ چیف آف اسٹاف وائس ایڈمرل نوید اشرف نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، شہداء کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور فاتحہ خوانی کی۔ مختلف فیلڈ کمانڈ ہیڈکوارٹرز میں بھی شہداء کی یادگاروں پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔
بحریہ کے تمام یونٹس اور تنصیبات میں پرچم کشائی کی تقریبات ہوئیں جہاں کمانڈنگ آفیسرز نے افسران اور جوانوں کے اجتماعات سے خطاب کیا اور اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ تمام بحری جہاز اور یونٹس کی بحری روایات کے مطابق تزئین و آرائش کی گئی۔ دن کی دیگر سرگرمیوں میں پاک بحریہ کے یونٹس مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی