Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

پنجاب حکومت کی وی آئی پی فلائٹ کے لیے مزید3 کروڑ 50 لاکھ کی ڈیمانڈ

Published

on

پنجاب حکومت کی وی آئی پی فلائٹ کا قومی خزانے پر مزید بوجھ پڑ گیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے 3 کروڑ 50 لاکھ روپے متعلقہ اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کی درخواست کی۔وی آئی پی فلائٹ کی مد میں ٹیکسز کیلئے ایک کروڑ 18 لاکھ،ایئر ٹرانسپورٹ کی مد میں 94 لاکھ 52 ہزار روپے مانگے گئے۔۔

وی آئی پی فلائٹ کی انشورنس کیلئے 39 لاکھ 48 ہزار، ملازمین کی مالی امداد کیلئے 18 لاکھ 33 ہزار روپے مانگے گئے ہیں،اے سی ایس نے یونیفارم کیلئے 7 لاکھ 59 ہزار،کنٹریکٹ ملازمین کیلئے 3 لاکھ 34 ہزار اور ٹرانسپورٹیشن کیلئے 7 لاکھ 16 ہزار مانگے ہیں۔

سٹیشنری کی مد میں 5 لاکھ 31 ہزار ،میڈیکل چارجز کی مد میں 3 لاکھ 24 ہزار روپے جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

سٹینڈنگ کمیٹی آن فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کی منظوری کے بعد سمری نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کی گئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین