Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی معافی کی درخواست مسترد، عدالت نے بیرون ملک جانے سے روک دیا، پیر تک جواب طلب

Published

on

توہینِ عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کی طرف سے غیرمشروط معافی کی درخواست مسترد کردی،عدالت نے دوسرے شوکاز کا پیر تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ڈی سی اسلام آباد کو بیرون ملک جانے سے بھی روک دیا۔جسٹس بابر ستار نے ڈی سی کو مخاطب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آپ کونسا آرڈر سمجھتے ہیں؟ غلطی سے لگا تھا کہ آپ سمجھ گئے ہوں گے، یہ کیس آپ کے وکلا کی وجہ سے تاخیر کا شکار رہا ہے۔

ڈی سی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کی۔

گذشتہ روز وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد عرفان نواز میمن عدالت میں پیش ہوئے،ڈی سی اسلام آباد  نےعدالت میں بیان دیا کہ اس کیس میں18 سماعتیں ہوئیں، کسی سماعت میں غیر حاضر نہیں ہوا، اپنے آپ کو اس عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں۔

جسٹس بابر ستار نے ان کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ یہ مذاق ہے، آپ کے خلاف توہین عدالت چل رہی ہے، آپ نے 970 دنوں کے لیے 69 ایم پی او آرڈر جاری کیے، کیا ان کے بچے نہیں تھے۔ہم نے شوکاز نوٹس جاری کیا ہے، پیر تک جواب دیں۔

عدالت کے استفسار پر ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے جواب دیا کہ میں عدالتی حکم عدولی کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

اس موقع پر ڈی سی اسلام آباد کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے  کہا کہ  عدالتی حکم پر تھری ایم پی او کا آرڈر کالعدم قرار دے دیا گیا تھا، بعد میں نیا ایم پی او آرڈر جاری کیا گیا، دوسرا ایم پی او آرڈر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راولپنڈی کی جانب سے جاری ہوا، اگر توہین عدالت ہوئی تو ڈی سی اسلام آباد نے نہیں،ڈی سی راولپنڈی نے کی۔

وکیل نے کیس کسی اور بینچ کو منتقل کرنے کی درخواست کی جو مسترد کردی گئی۔ وکیل راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ایم پی او آرڈر جاری کرنے میں کوئی بد نیتی نہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ توہین عدالت کا کیس خارج کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد  نے کہا کہ عدالت زبانی بھی بلاتی تو میں حاضر ہوجاتا۔

عدالت نےگزشتہ سماعت پر عدالت میں پیش نہ ہونے پر ڈی سی اسلام آباد  کی غیر مشروط معافی کی استدعا مسترد کردی۔۔عدالت  نے ڈی سی اسلام آباد کو شوکاز نوٹس کا پیر تک جواب جمع کرانے کا حکم بھی دیا جبکہ انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. HenrySaubs

    جولائی 11, 2024 at 6:51 صبح

    mexican border pharmacies shipping to usa: cmq pharma mexican pharmacy – reputable mexican pharmacies online

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین