Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

ڈیوڈ وارنر سنچری بنانے کے باوجود مچل جانسن کی تنقید سے نہ بچ پائے

Published

on

پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سنچری کرنے کے باوجود ڈیوڈ وارنر تنقید کی زد میں آ گئے۔

آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر مچل جانسن نے اپنے کالم میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیوڈ وارنر کے حوالے سے میری رائے اب بھی درست ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر کی بیٹنگ حیران کن نہیں، سلیکٹرز کو نئے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہیے تھا۔

ڈیوڈ وارنر نے پرتھ ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 164 رنز بنائے تھے۔

مچل جانسن نے ٹیسٹ سے قبل ڈیوڈ وارنر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ 3 سالوں سے خراب فارم والے ڈیوڈ وارنر الوداعی سیریز کا حق نہیں رکھتے، توقع یہی تھی کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف رواں سیزن میں آسٹریلیا باآسانی جیتے گا۔

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ اس لیے یہ ایک اچھا موقع تھا کہ عمر رسیدہ ٹیم میں نوجوان کھلاڑی شامل کیے جاتے، نوجوان کھلاڑیوں کو تجربہ ملتا جو آئندہ برس بھارت اور انگلینڈ سیریز میں کام آتے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین