Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

قومی ٹیم ایشیا کپ میں بدترین کارکردگی کےباوجود ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر،بھارت کا دوسرا نمبر

Published

on

پاکستانی ٹیم ایشیا کپ 2023ء نہ جیتنے کے باوجود ایک روزہ کرکٹ میں نمبرون پوزیشن پر آگئی۔ ایشیا کپ کے آغاز کے وقت ٹیم پاکستان آئی سی سی رینکنگ پر پہلے نمبر پر تھی لیکن سپر فور مرحلے میں بھارت اور سری لنکا سے شکست کے بعد وہ نہ صرف ایونٹ سے باہر ہوئی بلکہ اپنی نمبر ون پوزیشن سے بھی محروم ہو گئی۔

بھارت سری لنکا کو تاریخ کے مختصر ترین دورانیے کے فائنل میں شکست دینے کے بعد عالمی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

 پاکستان کو پہلی پوزیشن پر پہنچانے میں بنگلہ دیش کی بھارت کو شکست نے اہم کردار ادا کیا اور جنوبی افریقہ کے ہاتھوں آسٹریلیا کی شکست کے بعد پاکستان ایک بار پھر پہلی پوزیشن پر واپس آگیا۔

پاکستان اور بھارت کے ریٹنگ پوائنٹس 115 ہیں لیکن گرین شرٹس کو ڈیسی مل پوائنٹس پر بلو شرٹس پر برتری حاصل ہے۔

جنوبی افریقہ سے شکست کے بعد آسٹریلوی ٹیم 113 پوائنٹس کے ساتھ عالمی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین