پاکستان
پنشن میں مجوزہ ترامیم کی تفصیلات سامنے آگئیں
پنشنر کی وفات کے 10 سال بعد تک اس کی فیملی کو پنشن مل سکے گی
![](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2024/06/pension-retirment.jpg)
پنشن اسکیم میں مجوزہ ترامیم کی تفصیلات سامنے آگئیں،ریٹائرمنٹ کے بعد سرکاری نوکری کرنے پر پینشن یا تنخواہ میں سے کوئی ایک چیز ملے گی۔
مجوزہ ترامیم کے مطابق پنشن میں سالانہ اضافہ دو سال کی اوسط مہنگائی کے 80 فیصد کے برابر ہوگا، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر 60 سال تک پہنچنے پر پنشن سے ہر سال 3 سے20 فیصد تک سالانہ کٹوتی ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنشن اسکیم میں ترامیم وزارت خزانہ، دفاع اور وزارت داخلہ کی مشاورت سے تیار کی گئیں۔
مجوزہ ترامیم کے مطابق ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ سرکاری نوکری کرنے والے کو پنشن ملے گی یا تنخواہ ملے گی، ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ نوکری کرنے پر صرف ایک محکمے سے پنشن ملے گی، سرکاری ملازم میاں اور بیوی کی ریٹائرمنٹ کے بعد کسی ایک کے فوت ہونے پر دونوں کی پنشن ملے گی، پنشنر کی وفات کے 10 سال بعد تک اس کی فیملی کو پنشن مل سکے گی۔
حادثاتی طور پر ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازم کو 60 سال کی عمر تک پنشن ملے گی، سرکاری ملازم کی موت کی صورت میں اس کی فیملی کو 25 سال تک پنشن ملے گی، پنشنرز کے بچے جسمانی یا ذہنی معذور ہونے کی صورت میں عمر بھر پنشن حاصل کریں گے۔
مجوزہ ترمیم کے مطابق مسلح افواج کے ملازمین کی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر پنشن سے 3 سے 20 فیصد سالانہ کٹوتی ہوگی، سول آرمڈ فورسز سے رضا کارانہ ریٹائرمنٹ پر پنشن سے 3 سے 20 فیصد سالانہ کٹوتی ہوگی۔
سرکاری ملازم کو ریٹائرمنٹ پر آخری دو سال کی بنیادی تنخواہ کے اوسط کے 70 فیصد پنشن ملے گی، سرکاری ملازمین 25 سال نوکری کے بعد رضاکارانہ طور پر ریٹائر ہو سکیں گے، قبل از وقت رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر 60 سال کی عمر تک سالانہ پنشن سے کٹوتی ہوگی، پنشن میں سالانہ اضافہ ریٹائرمنٹ کے وقت ملنےوالی پنشن کی بنیاد پر ہی ملے گا۔
مجوزہ ترمیم کے مطابق پنشن میں سالانہ اضافہ علیحدہ رقم کے طور پر شمار ہوگا، پے اینڈ پنشن کمیشن ہر تین سال بعد بیس لائن پنشن کاجائزہ لے گا۔
-
کھیل10 مہینے ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
کھیل8 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین5 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
مرزا داغ دہلوی،حسن و عشق کے چرچے،محبت کی گھاتیں، عیش و عشرت کی راتیں
-
پاکستان3 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی
-
لائف سٹائل12 مہینے ago
ثومیہ خان کا نیا گیت ’ میرا لکھاں وچ اک ڈھولا‘ کبڈی ٹیم کپتان شفیق چشتی اور دیدار کی ماڈلنگ
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
ابن خلدون، عمرانیات سمیت کئی علوم کا بانی، اصلی ’فادر آف اکنامکس‘