تازہ ترین
وفاقی وزیر کے بیٹوں کی فیسیں معاف کرنے پر اختلاف، ایچیسن کالج لاہور کے پرنسپل مستعفی
ایچیسن کالج لاہور کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن نے گورنر پنجاب سے اختلافات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق ایچیسن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن نے عملے کے نام خط لکھا ہے۔اس خط میں پرنسپل کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں اقربا پروری اورسیاست کی کوئی گنجائش نہیں، انتہائی بری گورننس کی وجہ سے میرے پاس کوئی اور چوائس نہیں ہے۔
پرنسپل ایچیسن کالج نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ چندافراد کی خاطر پالیسیوں میں تباہ کن تبدیلیاں لائی گئیں، گورنرہاؤس کے جانبدارانہ اقدامات کے باعث گورننس کا نظام تباہ ہوگیا۔
ساتھ ہی ایچیسن کالج کے پرنسپل نے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم اپریل کواسکول چھوڑ رہا ہوں اورداخلوں کاحصہ نہیں بنوں گا۔
واضح رہے گورنرپنجاب سے وفاقی وزیر کے بچوں کے جرمانے معافی سے اختلافات شروع ہوئے تھے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی وزیر کے بیٹےعیسی احد چیمہ اورمصطفی احدچیمہ کی فیس معاف کی گئی تھیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی