پاکستان
پاک بحریہ کی جانب سے ماہی گیروں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے نقشوں کی تقسیم
پاک بحریہ کے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر میں پاکستان نیشنل ہائیڈروگرافک آفس، انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز اور ڈبلیو ڈبلیو ایف (پاکستان) کے تعاون سے ماہی گیروں میں مقامی سطح پر تیار کردہ ماہی گیری کے نقشے تقسیم کیے گئے۔نقشے خصوصی طور پر گوسٹ نیٹس کی شناخت کے لیے بنائے گئے ہیں تاکہ محفوظ ماہی گیری اور آبی حیات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ گھوسٹ نیٹس وہ جال ہیں جو سمندر میں غائب یا خراب ہو جاتے ہیں جس کے نتیجے میں آبی حیات اور کشتیوں کو بڑا خطرہ درپیش رہتا ہے۔
مقامی سطح پر تیار کردہ ماہی گیری کے نقشوں کو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پر مبنی نیویگیشن ایپلی کیشنز کے ذریعے آسانی سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مقامی ماہی گیروں کو نقشے، موبائل ایپلی کیشن اور ان کے استعمال کا طریقہ کار جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر کی جانب سے مفت فراہم کیا گیا۔
یہ اقدام نیشنل ہائیڈرو گرافی آفس اور پاک بحریہ کی جانب سے پاکستانی ماہی گیروں کی مدد اور سمندری ماحول کے تحفظ کے لیے جاری کاوشوں کا مظہر ہے۔
ان نقشہ جات کو خصوصی طور پر سمندر میں غیر محفوظ علاقوں اور خراب و غائب ہونے والے ماہی گیری کے جال کی نشاندہی کیلئے بنایا گیا ہے۔ اس سے ماہی گیروں کی سمندر میں محفوظ نقل و حمل میں مدد ملے گی۔ یہ نقشے ماہی گیروں کوایسے علاقوں سے محفوظ رکھتے ہیں جہاں کشتیوں کے خراب ہونے کا خطرہ درپیش رہتا ہے۔ یہ نقشے گوسٹ نیٹس سے پیدا ہونے والے خطرات سےآبی ماحول کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی