Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں بارش سے متاثرہ افراد میں امدادی چیک تقسیم،مزید مدد کریں گے، وزیراعظم

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں بارش اور برفباری سے ہوئی تباہی سے متاثرہ افراد میں چیک تقسیم کیے اور ان کیلئے مزید امداد کا اعلان بھی کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور میں بارش اور برف باری کے متاثرین میں امدادی چیکس تقسیم کیے۔

گورنر ہاوس پشاور میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے تیاری کرنا ہے، میں آج پشاور میں آپ کی داد رسی کیلئے پیش ہوا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم بارش سے تباہ مکان کی تعمیر کیلئے رقم دیں گے اور متاثرین کی مدد کرکے دین اور دنیا کمائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جن کے گھر منہدم ہوئے انہیں7لاکھ روپے دیے جائیں گے، زخمی افراد کوعلاج کیلئے5،5لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔ جاں بحق افرادکےلواحقین کوفی کس20 لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔

شہبازشریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سےپاکستان زیادہ متاثرہوا، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے آنے والی آفات کیلئے تیار رہنا ہوگا، صوبائی حکومت،پی ڈی ایم اے،انتظامیہ کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ فروری کوبارش کےریلےنےخیبرپختونخوامیں تباہی کی، خیبرپختونخوامیں40افراد جاں بحق ہوئے، بارشوں کے باعث آزادکشمیرمیں بھی نقصان ہوا، بارش اور سیلاب متاثرین پر اس وقت مصیبت کی گھڑی ہے۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین