Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ضلع گجرات، 5 بھائی الیکشن میدان میں، تین ایک دوسرے کے مقابل

Published

on

گجرات سے 5 بھائی ایک ہی ضلع سے الیکشن لڑنے کے لیے میدان میں قسمت  آزمائیں گے۔

بڑے بھائی چوہدری عابد رضا قومی اسمبلی کے لیےمیدان میں ہیں جبکہ ان کے 4 بھائی صوبائی اسمبلی کے لیے میدان میں ہیں۔

مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر چوہدری عابد رضا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 62 سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

چوہدری شبیر رضا، چوہدری نعیم اور چوہدری شاہد صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 28 سے ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔

دوسری جانب چوہدری محمد علی پی پی 33 سے ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہےہیں۔

واضح رہے کہ چوہدری شبیر رضا ن لیگ کے امیدوار ہیں جبکہ چوہدری نعیم رضا ق لیگ اور چوہدری شاہد رضا پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین