Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کیا پاکستان کے لوگ اس عوام دشمن بجٹ کے مستحق ہیں؟ آصفہ بھٹو زرداری

ہمیں غریب سے غریب شہری کو سہولیات فراہم کرنا ہوں گی،پاکستان اورقوم کی خوشحالی کے لیے کام کرنا ہوگا

Published

on

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ امید کرتی ہوں ایک نئے سیاسی طریقے کا آغاز جلد ہم دیکھیں گے، ہمیں پاکستان اورقوم کی خوشحالی کے لیے کام کرنا ہوگا۔

قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس پر اظہار خیال کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے اپنے حلقے کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ عوام دوست نہیں بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ کی ترجیحات میں کسان اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا چاہیے تھا، کیا پاکستان کے لوگ اس عوام دشمن بجٹ کے مستحق ہیں، ہمیں عام آدمی کے ریلیف کے لیے آگے بڑھنا ہوگا، ہمیں کسان کو مضبوط کرنا ہوگا، کسان کو کبھی سیلاب، گندم درآمد کرنے کا مسئلہ ہے، ہمیں غریب سے غریب شہری کو سہولیات فراہم کرنا ہوں گی، ہمیں پاکستان اورقوم کی خوشحالی کے لیے کام کرنا ہوگا۔

آصفہ بھٹو نے کہا کہ جب صدر پاکستان اتحاد کی بات کرتے ہیں تو وہ وقت کی ضرورت ہے، کسی بھی مسئلے کا حل الزام تراشی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس گرمی میں سندھ میں بجلی نہیں ہے، اس قیامت خیز گرمی میں 15 سے 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ عذاب ہے۔

آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمیں کسان کو مضبوط کرنا ہوگا۔امید کرتی ہوں ایک نئے سیاسی طریقے کا آغاز جلد ہم دیکھیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین