Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

لاہور اور پشاور ایئر پورٹس پر بیرون ملک جانے والے 3 مسافروں سے منشیات برآمد

Published

on

اینٹی نارکوٹکس فورس  نے کراچی سمیت مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 34کلوگرام سے زائد منشیات قبضے میں لےلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق خفیہ اطلاع پرسپرہائی وے(کراچی)پرکارروائی عمل میں لائی گئی،جس کے دوران ایک نجی بینک کے قریب دوران چیکنگ 18کلوگرام چرس برآمد کی گئی،اس کارروائی میں2ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔

باچاخان ائیرپورٹ پشاور پرمسافرکے ٹرالی بیگ سے 1کلو600 گرام آئس برآمد کی گئی،ملزم قومی ائیرلائن کی پروازپی کے 285کے ذریعے دوحہ روانہ ہورہاتھا،پشاورائیرپورٹ پرایک دوسری کارروائی کے دوران خلیجی ملک کی ائیرلائن کی پروازکیو آر 601کے ذریعے دوحہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے95عدد آئس سے بھرے کیپسول برآمد کیے گئے۔

لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ  پرمسافرکےٹرالی بیگ سے700گرام ہیروئن برآمد کی گئی،ملزم پروازنمبریو ایل 186کے ذریعے سری لنکا کے لیے روانہ ہورہاتھا۔

حیات آباد ٹول پلازہ پشاورکے قریب 3ملزمان کے قبضے سے 1کلوآئس برآمد کی گئی جبکہ فیروزخیل میں واقع انجانی گاوں میں اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 12کلوسےزائد چرس تحویل میں لی گئی، گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکےتحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین