Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

امن و امان کی وجہ سے الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند ہو سکتاہے، الیکشن کمشنر سندھ

Published

on

الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ  کا کہنا ہے کہ الیکشن والے دن اگر انٹرنیٹ بند ہوتا ہے تو ہوسکتا ہے امن و امان کی وجہ سے ہو،امن و امان کی وجہ سے انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ حکومت کرتی ہے۔

الیکشن کمشنر سندھ نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ سندھ میں 2 کروڑ سے زائد ووٹرز حق راہی دہی کا استعمال کرینگے،19008 پولنگ اسٹیشن سندھ میں قائم کئے گئے ہیں،الیکشن کا سامان تمام اضلاع میں پہنچا دیا گیا ہے،پولنگ اسٹاف کی تعیناتی کا سلسلہ جاری ہے،تمام تر سامان 7 فروری کو پولنگ اسٹیشنز میں پہنچایا جائیگا۔

الیکشن کمشنر سندھ نے کہا کہ سیکورٹی کے حوالے سے بھی حکومت سندھ کے ساتھ رابطے میں ہیں، ڈی جی رینجرز اور تمام تر اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں،تمام تر حساس پولنگ اسٹیشن میں کیمرے لگادئے گئے ہیں،8 فروری کو ٹھیک 8 بجے پولنگ کا عمل شروع ہوگا۔

الیکشن کمشنرشریف اللہ نے کہا کہ  الیکشن کی تیاری کی وجہ سے میڈیا سے پہلے گفتگو ہو نہیں سکی،صاف شفاف انتخابات میں میڈیا کا اہم کردار ہے،میڈیا نے الیکشن کے حوالے سے ہمیشہ کردار ادا کیا ہے،پولیس کی نفری اور رینجرز کی نفری انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر ہوگی،الیکشن پراسس کے حوالے سے اب تک کوئی شکایت نہیں آئی۔رینجرز کی تعیناتی پولنگ اسٹیشن کے باہر ہوگی،سیکورٹی پر جو اہلکار معمور ہونگے ان کو تربیت دی گئی ہے، جہاں حالات خراب ہونگے فورا ایکشن لیا جائیگا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن سندھ نظر عباس نے کہا کہ نتیجہ 2 بجے تک آفسران کو دینا لازمی ہوگا نہیں دیتا تو وجہ بتائیں گے کہ دیر کیوں ہوئی،الیکشن کے دن فارم 45 تمام تر سیاسی جماعتوں کے ایجنٹ وصول کریں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین